ﷲ فرماتا ہے۔ اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔ اس مُقدس قُرآن کی اطاعت کرو۔ جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔ ﷲ نبیؐ سے کہتا ہے کہ اس قرآن کی تبلیغ سے آپ کے سینے میں کوئی تنگی نہ ہو۔ یہ مومِنوں کے لیے رہنما ہے، اس میں حکمت، رحمت، اور ان کو اندھیروں سے نکال کر رب کی طرف لے جانے کا راستہ ہے۔
ﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء او ر رسولؤں کو ان پر ہونے والی وحی اور اگلی مُقدس کتابؤں کا پیروکار بنا کر بھیجا تھا۔ آپ محمّدؐ اور دیگر انبیاء میں سے کسی کو بھی مقدس کتابوں اور ان پر نازِل ہونے والی وحی کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ (Q-06:50&106) ۔
لیکن لوگوں نے خود حقیر سے دنیاوی فائدے کے لیے رَدو بدل کر کتابیں بنالی۔ اور ﷲ کی کتابوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ عنقریب ﷲحساب لینے والا ہے۔
ﷲ کے نزدیک وہی مسلمان ہیں جو قُرآن کی اطاعت کرتے ہیں، اگلی کتابوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور عمل صالح کرتے ہیں۔ (Q-47:02) ۔
*******************
رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنۡ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ۙ وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحۡضُرُوۡن ؕ۔
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ۔
آسان قرآن۔
وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍؕ وَلَٮِٕنۡ جِئۡتَهُمۡ بِاٰيَةٍ لَّيَقُوۡلَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا مُبۡطِلُوۡنَ ﴿۵۸﴾ كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵۹﴾ فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلَا يَسۡتَخِفَّنَّكَ الَّذِيۡنَ لَا يُوۡقِنُوۡنَ ﴿۶۰﴾۔
اور ہم نے لوگوں کے [سمجھانے کے] لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان کر دی ہے اور اگر تم اُن کے سامنے کوئی نشانی پیش کرو تو یہ کافر کہہ دیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو ﴿۵۸﴾ اسی طرح خدا اُن لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے مہر لگا دیتا ہے ﴿۵۹﴾ پس تم صبر کرو بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور [دیکھو] جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تمہیں بے برداشت نہ بنادیں ﴿۶۰﴾۔
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ فَاَبٰٓى اَكۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوۡرًا ﴿۸۹﴾۔
[Q-17:89]
اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے ناشکری کی۔ اور قبول نہ کیا ﴿۸۹﴾۔
********************
قُرآن کی اطاعت کرو۔
قُلْ لَّاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡعٰلَمِيۡنَ ﴿۹۰﴾۔
[Q-06:90]
آپؐ کہہ دو کہ میں تم سے اس [قرآن کی تبلیغ] کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو صِرف تمام جہان کے لوگوں کے لئیے نصیحت ہے ﴿۹۰﴾۔
لٰـكِنِ اللّٰهُ يَشۡهَدُ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اِلَيۡكَ اَنۡزَلَهٗ بِعِلۡمِهٖ ۚ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَشۡهَدُوۡنَ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا ؕ (۱۶۶)۔
[Q-04:166]
لیکن خدا نے جو [کتاب] تم پر نازل کی ہے اس کی نسبت خدا گواہی دیتا ہے کہ اس نے اپنے علم سے نازل کی ہے اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں۔ اور گواہ تو خدا ہی کافی ہے ﴿۱۶۶﴾۔
وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوۡهُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَۙ )۱۵۵)۔
[Q-06:155]
اور یہ برکت والی کتاب ہم نے نازل کی ہے۔پس، اس قُرآن کی پیروی کرو۔ اور پرہیزگاری (تقؤا) اختیار کرو۔ تاکہ تم پر رحم کیا جائے ﴿۱۵۵﴾۔
الۤمّۤصۤ (۱) كِتٰبٌ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ فَلَا يَكُنۡ فِىۡ صَدۡرِكَ حَرَجٌ مِّنۡهُ لِتُنۡذِرَ بِهٖ وَذِكۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ (۲)۔
[Q-07:1-2]
المص﴿۱﴾ یہ کتاب آپ کی طرف نازل کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے ذریعہ سے ڈرائے اور اس سے تیرے سینہ میں تنگی نہ ہونی چاہیئے اور یہ ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے ﴿۲﴾۔
اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ﴿۳﴾۔
[Q-07:03]
اے لوگو! اس کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے۔ اور اس کے سوا دوسرے ولِیؤں کی پیروی نہ کرو۔ تم بہت کم نصیحت قُبول کرتے ہو۔
مَاۤ اَنۡزَلۡـنَا عَلَيۡكَ الۡـقُرۡاٰنَ لِتَشۡقٰٓى ۙ ﴿۲﴾ اِلَّا تَذۡكِرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰى ۙ ﴿۳﴾ تَنۡزِيۡلًا مِّمَّنۡ خَلَقَ الۡاَرۡضَ وَالسَّمٰوٰتِ الۡعُلَى ؕ ﴿۴﴾۔
[Q-20:2-4]
(اے محمّؐد) ہم نے تم پر قرآن اس لئے نازل نہیں کیا کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ ﴿۲﴾ بلکہ اس شخص کو نصیحت دینے کے لئے [نازل کیا ہے] جو خوف رکھتا ہے ﴿۳﴾ یہ [اس کی طرف سے] نازل کیا ہوا ہے جس نے زمین اور بلند آسمان بنائے ﴿۴﴾۔
وَاتَّبِعُوۡۤا اَحۡسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمُ الۡعَذَابُ بَغۡتَةً وَّاَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَۙ ﴿۵۵﴾۔
[Q-39:55]
اور اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو، اِس نہایت اچھی [کتاب] کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے پیروی کرو ﴿۵۵﴾۔
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِ ۙ ﴿۲﴾ هُدًى وَّرَحۡمَةً لِّلۡمُحۡسِنِيۡنَ ۙ ﴿۳﴾ الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَ ؕ ﴿۴﴾ اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵﴾۔
[Q-31:2-5]
یہ حکمت سے [بھری ہوئی] کتاب کی آیتیں ہیں ﴿۲﴾ [اُن] نیک بختوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے ﴿۳﴾ جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿۴﴾ یہی اپنے پروردگار [کی طرف]سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں ﴿۵﴾۔
هٰذَا بَصَاٮِٕرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ ﴿۲۰﴾۔
[Q-45:20]
یہ قرآن لوگوں کے لئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے ﴿۲۰﴾۔
اَوَلَمۡ يَكۡفِهِمۡ اَنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَرَحۡمَةً وَّذِكۡرٰى لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ (۵۱)۔
[Q-29:51]
کیا ان کے لیے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر کتاب نازل کی جو ان پر پڑھی جاتی ہے بے شک اس میں رحمت ہے اور ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے ﴿۵۱﴾۔
لٰـكِنِ الرّٰسِخُوۡنَ فِى الۡعِلۡمِ مِنۡهُمۡ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ يُـؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِكَ وَالۡمُقِيۡمِيۡنَ الصَّلٰوةَ وَالۡمُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ سَنُؤۡتِيۡهِمۡ اَجۡرًا عَظِيۡمًا (۱۶۲)۔
[Q-04:162]
مگر جو لوگ ان میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس [کتاب] پر جو تم پر نازل ہوئی اور جو [کتابیں] تم سے پہلے نازل ہوئیں [سب پر] ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور ﷲ اور روز آخرت کو مانتے ہیں۔ ان کو ہم عنقریب اجر عظیم دیں گے ﴿۱۶۲﴾۔
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً وَّذِكۡرًا لِّـلۡمُتَّقِيۡنَۙ ﴿۴۸﴾ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَهُمۡ مِّنَ السَّاعَةِ مُشۡفِقُوۡنَ ﴿۴۹﴾ وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ ﴿۵۰﴾۔
[Q-21:48-50]
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو [اچھائی اور بُرائی میں] فرق کرنے والی اور روشنی دینے والی اور پرہیز گاروں کو نصیحت کرنے والی کتاب دی تھی ﴿۴۸﴾ اُن لوگوں کے لئیے جو اپنے رب سے بن د یکھے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں ﴿۴۹﴾ اور یہ [قرآن] ایک مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیاہے پھر کیا تم اس کے بھی منکر ہو ﴿۵۰﴾۔
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ﴿۱۹﴾۔
[Q-73:19]
بیشک یہ [قرآن] تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے [اس کے ذریعہ] اپنے رب کی طرف راہ بنالیں ﴿۱۹﴾۔
فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدۡقِ اِذۡ جَآءَهٗ ؕ اَ لَيۡسَ فِىۡ جَهَنَّمَ مَثۡـوًى لِّـلۡـكٰفِرِيۡنَ (۳۲) وَالَّذِىۡ جَآءَ بِالصِّدۡقِ وَصَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ (۳۳) لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ ؕ ذٰ لِكَ جَزٰٓؤُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۚ (۳۴) لِيُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِىۡ عَمِلُوۡا وَيَجۡزِيَهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ (۳۵)۔
[Q-39:32-35]
پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے جس نے ﷲ پرجھوٹ بولا اور سچی بات (قرآن )کو جھٹلایا جب وہ اس کے پاس آئی۔ کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟ ﴿۳۲﴾ اور جو [شخص] سچّائ کے ساتھ آیا۔ اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی متّقی(پرہیزگار) ہیں ﴿۳۳﴾ ان کے لیے جو کچھ وہ چاہیں گے ان کے رب کے پاس موجود ہوگا نیکو کارو ں کا یہی بدلہ ہے ﴿۳۴﴾ تاکہ ﷲ ان سے وہ برائیاں دور کر دے جو انہوں نے کی تھیں اور ﷲ ان کو ان نیک کاموں کے بدلہ میں اجر دے ۔جو وہ کیا کرتے تھے ﴿۳۵﴾۔
بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِؕ وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الذِّكۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ (۴۴)
[Q-16:44]
اور ہم نے پیغمبروں کو! دلیلیں اور کتابیں دے کر[بھیجا تھا] اور ہم نے تم پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو [حکم اور شریعت] لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر کردو اور تاکہ وہ غور کریں ﴿۴۴﴾۔
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّبِعُ مَآ اَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ (۱۷۰) وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ کَفَرُوۡا كَمَثَلِ الَّذِىۡ يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّنِدَآءً ؕ صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡـىٌ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ (۱۷۱)۔
[Q-02:170-171]
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ اس قُرآن کی پیروی کرو جو [قرآن] ﷲ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ ان کے باپ دادا کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ پائی ہو ﴿۱۷۰﴾ اوران کی مثال جو کافر ہیں اس شخص کی سی ہے جو اس چیز (جانور) کو پکارتا ہے جو سوائے پکار اور آواز کے کچھ نہیں سنتے۔ وہ بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں پس وہ نہیں سمجھتے ﴿۱۷۱﴾۔
*********************
انبیأ اپنی اُمّت کے ذمّےدار نہیں ہوتے۔
قَدۡ جَآءَكُمۡ بَصَآٮِٕرُ مِنۡ رَّبِّكُمۡ ۚ فَمَنۡ اَبۡصَرَ فَلِنَفۡسِهٖ ۚ وَمَنۡ عَمِىَ فَعَلَيۡهَا ؕ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِحَفِيۡظٍ (۱۰۴)۔
[Q-06:104]
اے محمّؐد! ان سے کہہ دو کہ! تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس [روشن] دلیلیں پہنچ چکی ہیں تو جس نے دیکھا اس نے اپنا بھلا کیا اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے حق میں برا کیا۔ اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں ﴿۱۰۴﴾۔
فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ﴿۵۲﴾ وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِ الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۵۳﴾۔
[Q-30:52-53]
بے شک آپؐ نہ ہی مُردوں کو سنا سکتے ہیں اور نہ ہی بہروں کو آواز سنا سکتے ہیں، جب وہ پیٹھ پھیر کرپھر جائیں ﴿۵۲﴾ اور تم اندھوں کوان کے الٹے راستے سے سیدھے راستہ پر نہیں لا سکتے۔ تم تو بس انہیں لوگوں کو سنا سکتے ہو، جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی مسلم ہیں ﴿۵۳﴾۔
*********************
نبی کریم محمّؐد کو بھی قُرآن کی اطاعت کا حکم۔
اِتَّبِعۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ وَاَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِكِيۡنَ (۱۰۶) وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكُوۡا ؕ وَمَا جَعَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ ﴿۱۰۷﴾۔
[Q-06:106-107]
[اے نبی] اس پر چلو جو تمہیں تمہارے رب کی طرف سے وحی ہوتی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے منہ پھیر لو ﴿۱۰۶﴾ اور ﷲ چاہتا تو وہ شرک نہیں کرتے، اور ہم نے تمہیں ان پر نگہبان نہیں کیا اور نہ تم ان پر وکیل (حاکمِ اعلیٰ) ہو۔ ﴿۱۰۷﴾۔
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ ﴿۱﴾ اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ فَاعۡبُدِ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَ ؕ ﴿۲﴾۔
[Q-39:1-2]
اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے ہے ﴿۱﴾ [اے پیغمبر] ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو عبادت کرو ﷲ کی ،اُس کے لئیے دین کو خالِص کرتے ہوے ۔ ﴿۲﴾۔
قُلْ لَّاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ عِنۡدِىۡ خَزَآٮِٕنُ اللّٰهِ وَلَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَيۡبَ وَلَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ اِنِّىۡ مَلَكٌ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ ؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوۡنَ (۵۰)۔
[Q-06:50]
کہہ دو میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس ﷲکے خزانے ہیں اور نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے کہہ دو کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں کیا تم غور نہیں کرتے ﴿۵۰﴾۔
*********************
پیغمبرؤں کا مقصد صِرف ﷲ کا پیغام پہنچانا ہے۔
وَمَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ ۚ ﴿۵۶﴾۔
[Q-18:56]
اور ہم رسولوں کو صرف خوشخبری دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجتے ہیں ﴿۵۶﴾۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ الرَّسُوۡلُ بِالۡحَـقِّ مِنۡ رَّبِّكُمۡ فَاٰمِنُوۡا خَيۡرًا لَّـكُمۡ ؕ (۱۷۰)۔
[Q-04:170]
اے لوگو! خدا کے پیغمبر تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق بات لے کر آئے ہیں تو [ان پر] ایمان لاؤ [یہی] تمہارے حق میں بہتر ہے۔ (۱۷۰)۔
الٓرٰ ࣞ كِتٰبٌ اُحۡكِمَتۡ اٰيٰـتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ خَبِيۡرٍۙ (۱) اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنَّنِىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ وَّبَشِيۡرٌ ۙ (۲) وَّاَنِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَيۡهِ يُمَتِّعۡكُمۡ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَ يُؤۡتِ كُلَّ ذِىۡ فَضۡلٍ فَضۡلَهٗ ؕ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ كَبِيۡرٍ (۳)۔
[Q-11:1-3]
الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہے ﴿۱﴾ [وہ یہ] کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور میں اس کی طرف سے تم کو ڈر سنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ﴿۲﴾ اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی مانگو پھراس کی طرف رجوع کرو تاکہ تمہیں ایک وقت مقرر تک اچھا فائدپہنچائے اورجس نے بڑھ کر نیکی کی ہو اس کو بڑھ کر بدلہ دے اور اگر تم پھر جاؤ گے تو میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ﴿۳﴾۔
الۤرٰ ࣞ كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ لِـتُخۡرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ ۙ بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ (۱) اللّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ (۲)۔
[Q-14:1-2]
الٓرٰ۔ [یہ] ایک کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ۔ ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابلِ تعریف (خدا) کے رستے کی طرف ﴿۱﴾ وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ ﴿۲﴾۔
قُلۡ سُبۡحَانَ رَبِّىۡ هَلۡ كُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا (۹۳) وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَهُمُ الۡهُدٰٓى اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوۡلًا ﴿۹۴﴾ قُلْ لَّوۡ كَانَ فِى الۡاَرۡضِ مَلٰۤٮِٕكَةٌ يَّمۡشُوۡنَ مُطۡمَٮِٕنِّيۡنَ لَـنَزَّلۡنَا عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَـكًا رَّسُوۡلًا (۹۵)۔
[Q-17:93-95]
کہہ دو میرا رب پاک ہے میں تو فقط ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں ﴿۹۳﴾ اورلوگوں کو ایمان لانے سے جب کہ ان کے پاس ہدایت (قرآن) آ گئی، تو ان کو ایمان لانے سے اس کے سوا کوئی چیز مانع نہ ہوئی تو کہنے لگے کیا ﷲنے آدمی کو رسول بنا کر بھیجا ہے ﴿۹۴﴾ کہہ دو اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چلتے پھرتے ہوتے تو ہم آسمان سے ان پر فرشتہ ہی رسول بنا کر بھیجتے ﴿۹۵﴾۔
وَكَذَّبَ بِهٖ قَوۡمُكَ وَهُوَ الۡحَـقُّ ؕ قُلْ لَّسۡتُ عَلَيۡكُمۡ بِوَكِيۡلٍؕ (۶۶)۔
[Q-06:66]
اور اس (قرآن) کو تمہاری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ کہہ دو کہ میں تمہارا وکیل نہیں ہوں ﴿۶۶﴾۔
**********************
قُرآن کی اطاعت نہ کرنے والؤں کا انجام۔
وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَمَسُّهُمُ الۡعَذَابُ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ (۴۹)۔
[Q-06:49]
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی نافرمانیوں کے سبب انہیں عذاب ہوگا ﴿۴۹﴾۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًا ۙ شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا ؕ (۱۵) فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلًا ﴿۱۶﴾ فَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا ۖ ﴿۱۷﴾ اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌ ۢ بِهٖؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلًا ﴿۱۸﴾ اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ﴿۱۹﴾۔
[Q-73:15-19]
جس طرح ہم نے فرعون کے پاس [موسیٰ کو] پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا [اسی طرح] تمہارے پاس بھی رسولؐ بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے ﴿۱۵﴾ سو فرعون نے (ہمارے) پیغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑ لیا ﴿۱۶﴾ اگر تم نے بھی [ان پیغمبر کو نہ سنکر] کفر کیا۔ تو اس دن سے کیسے بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا ﴿۱۷﴾ اس دِن آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ ہے جو ہو کر رہے گا ﴿۱۸﴾بیشک یہ [قرآن] تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے [اس قُرآن کی اطاعت کر] اپنے رب کی طرف راہ بنالیں ﴿۱۹﴾۔
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّبِعُ مَآ اَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ (۱۷۰) وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ کَفَرُوۡا كَمَثَلِ الَّذِىۡ يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّنِدَآءً ؕ صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡـىٌ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ (۱۷۱)۔
[Q-02:170-171]
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ اس قُرآن کی اطاعت کرو جو ﷲ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ ان کے باپ دادا کچھ بھی نہ سمجھتے ہوں اور نہ سیدھی راہ پائی ہو ﴿۱۷۰﴾ اوران کی مثال جو کافر ہیں اس شخص کی سی ہے جو اس چیز (جانور) کو پکارتا ہے جو سوائے پکار اور آواز کے کچھ نہیں سنتے۔ وہ بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں پس وہ نہیں سمجھتے ﴿۱۷۱﴾۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ كُبِتُوۡا كَمَا كُبِتَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ وَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ ؕ وَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ۚ (۵)۔
[Q-58:5]
بے شک جو لوگﷲ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ذلیل کیے جائیں گے جس طرح ذلیل کیے گئے وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے اور ہم نے تو صاف صاف آیتیں نازل کر دی ہیں اور منکروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے ﴿۵﴾۔
********************
قُرآن کی اطاعت کرنے والؤں کے لیئے انعام۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوۡا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّهُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ ۙ كَفَّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَاَصۡلَحَ بَالَهُمۡ ﴿۲﴾۔
[Q-47:02]
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمّؐد پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے حق بھی ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی ﴿۲﴾۔
very good website for learning Quran with urdu translation