رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنۡ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ۙ وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحۡضُرُوۡن ؕ۔
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ۔
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَۚ ۩۔
ﷲ اور رسول کی اطاعت کرو۔ تاکہ تم پر رحمت کی جائے ﴿۱۳۲﴾۔
ﷲ تعالٰی اپنے بندوں کو اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت کرنے کا حُکم دیتا ہے۔ لیکِن دونوں اطاعت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ﷲ کی اطاعت سے مُراد ﷲ کی بندگی سے ہے۔ اور رسول کی اطاعت سے مُراد!رسول کی عِزّت وَ احترام اور اُس پیغام قُرآن کی اطاعت کرنا ہے جو ﷲ نے رسول پر نازِل کِیا۔ اِس بات کو ﷲ تعالٰی اگلی آیتؤں میں یُوں فرماتا ہے۔ ۔ ۔ ۔
اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ۩۔
[Q-07:03]
اے لوگوں! جو چیز تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے اس کا اتباع کرو۔ اور ﷲ کو چھوڑ کر دوسرے اولِیأ کی تابعداری نہ کرو۔ لیکِن تم لوگ بہت کم نصیحت مانتے ہو ﴿۳﴾۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا ۩ لِّـتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَ رَسُوۡلِهٖ وَتُعَزِّرُوۡهُ وَتُوَقِّرُوۡهُ ؕ وَتُسَبِّحُوۡهُ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا ۩۔
[Q-48:8-9]
بے شک ہم نے آپؐ کو گواہ بناکر بھیجا ہےاور خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا ﴿۸﴾ تاکہ اے لوگو، تم ﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اور اُس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو ۔ اور صبح و شام [ﷲ] کی تسبیح کرتے رہو ﴿۹﴾۔
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاحۡذَرُوۡا ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ ۩۔
[Q-05:92]
تم اطاعت کرو ﷲ کی اور اطاعت کرو اُس کے رسول کی ۔اور ڈرتے رہو۔ اگر منہ پھیرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے محض پیغام کا کھول کر پہنچا دینا ہے ﴿۹۲﴾۔
قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۩۔ قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ ۩۔
[Q-03:31-32]
(اے مُحمّدؐ) کہہ دو! کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ خدا بھی تمہیں دوست رکھیگا۔ اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے ﴿۳۱﴾ (اے مُحمّدؐ) کہہ دو! کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم مانو۔ اگر نہ مانیں تو خدا بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا ﴿۳۲﴾۔
قُلۡ اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ اللّٰهَ وَلَاۤ اُشۡرِكَ بِهٖؕ اِلَيۡهِ اَدۡعُوۡا وَاِلَيۡهِ مَاٰبِ ۩۔
[Q-13:36]
کہہ دو (اے محمدﷺ) کہ! مجھ کو حکم ہوا ہے کہ صِرف خدا کی عبادت کروں۔ اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں، اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے ﴿۳۶﴾۔
اِنَّمَا كَانَ قَوۡلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَاؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ۩۔ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَيَخۡشَ اللّٰهَ وَيَتَّقۡهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ ۩۔
[Q-24:51-52]
مومن تو وہ ہیں۔ کہ جب خدا اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں۔ تو یہ لوگ کہیں! کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ﴿۵۱﴾ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا، اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں ﴿۵۲﴾۔
وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰ تُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡـعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ۩۔
[Q-24:56]
اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو، اور پیغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو، تاکہ تم پر رحمت کی جائے ﴿۵۶﴾۔
**********************
اِسی بات کو ﷲ تعالٰی اِنجیل میں عیسٰیؑ کے ذریعہ یُؤں کہتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہوگا مگر وہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔ [متّی کی اِنجیل- 07: 21]۔
*************************
- بَا حُکمِ خُدا مُحمّدؐ مُخلِص تبلیغ کرتے ہیں۔
- ﷲ محمّؐد کے رسول ہونے کی گواہی دیتا ہے۔
- رسول کو بھی قُرآن کی اطاعت کرنے کا حُکم۔
- قُرآن کے مطابق رسول ﷺ کی زندگی بہترین مثال۔
- تمام لوگؤں کو قُرآن کی اطاعت کرنے کا حکم۔
- ﷲ اُمّتوں اور پیغمبروں، دونوں سے پیغامِ توحید کی ترسیل کے بارے میں سوال کریگا۔
- ہمارا نظامِ انصاف ﷲ اور رسول کے مطابق ہونا چاہیے۔
- ہر مومن مرد اور عورت پر ﷲ اور رسول کے حکم لازم۔
- جو لوگ ﷲ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔
- جو لوگ ﷲ اور رسول کی مُخالِفت کرتے ہیں۔
- قُرآن ہی اسلام کا صحیح راستہ ہے۔
- ﷲ نبی کو حکم دیتا ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔
بَا حُکمِ خُدا مُحمّدؐ مُخلِص تبلیغ کرتے ہیں۔
الٓرٰ ࣞ كِتٰبٌ اُحۡكِمَتۡ اٰيٰـتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ خَبِيۡرٍۙ ۩۔ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنَّنِىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ وَّبَشِيۡرٌ ۙ ۩۔ وَّاَنِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَيۡهِ يُمَتِّعۡكُمۡ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَ يُؤۡتِ كُلَّ ذِىۡ فَضۡلٍ فَضۡلَهٗ ؕ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ كَبِيۡرٍ ۩۔
[Q-11:1-3]
الٓرا۔ یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں۔ اور خدائے حکیم وخبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کردی گئی ہیں ﴿۱﴾ یہ کہ ﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور میں (مُحمّدؐ) ﷲ کی طرف سے تم کو ڈر سنانے والا، اور خوشخبری دینے والا ہوں ﴿۲﴾ اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی مانگو، پھراس کی طرف رجوع کرو، تاکہ وہ تمہیں ایک مقرر وقت تک اچھا فائدپہنچائے اورجس نے بڑھ کر نیکی کی ہو اس کو بڑھ کر بدلہ دے، اور اگر تم ایمان سے پھر جاؤ گے تو میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ﴿۳﴾۔
**********************
ﷲ محمّؐد کے رسول ہونے کی گواہی دیتا ہے۔
مَاۤ اَصَابَكَ مِنۡ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِؗ وَمَاۤ اَصَابَكَ مِنۡ سَيِّئَةٍ فَمِنۡ نَّـفۡسِكَ ؕ وَاَرۡسَلۡنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوۡلًا ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا ۩۔ مَنۡ يُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدۡ اَطَاعَ اللّٰهَ ۚ وَمَنۡ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا ؕ ۩۔
[Q-04:79-80]
تجھے جو بھی بھلائی پہنچے وہ ﷲ کی طرف سے ہے۔ اور جو تجھے برائی پہنچے وہ تیرے نفس کی طرف سے ہے۔ میں نے تجھے لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور [آپ کی نبوت پر] ﷲ کی گواہی کافی ہے ﴿۷۹﴾ جِس نے رسول کا حکم مانا، اس نے ﷲ کا حکم مانا، اور جس نے منہ موڑا! تو ہم نے تجھے ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا ہے ﴿۸۰﴾۔
***********************
رسول کو بھی قُرآن کی اطاعت کرنے کا حُکم۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۙ ۩۔ وَّاتَّبِعۡ مَا يُوۡحٰٓى اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا ۙ ۩۔
[Q-33:1-2]
اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہنا، اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے ﴿۱﴾۔ اور جو (قرآن) تم کو تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کیا جاتا ہے اُسی کی پیروی کئے جانا۔ بےشک خدا تمہارے سب عملوں سے خبردار ہے ﴿۲﴾۔
قُلْ لَّاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ عِنۡدِىۡ خَزَآٮِٕنُ اللّٰهِ وَلَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَيۡبَ وَلَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ اِنِّىۡ مَلَكٌ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ ؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوۡنَ ۩۔
[Q-06:50]
کہہ دو! میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس ﷲ کے خزانے ہیں۔ اور نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ! میں فرشتہ ہوں میں صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے۔ کہہ دو! کیا اندھے اور آنکھوں والے دونوں برابر ہو سکتے ہیں (ہر گِز نہیں)۔ کیا تم غور وَ فِکر نہیں کرتے ﴿۵۰﴾۔
اِتَّبِعۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ وَاَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ۩۔ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكُوۡا ؕ وَمَا جَعَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ ۩۔
[Q-06:106-107]
اے نبی! اس پر چلو جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اور مشرکوں سے منہ پھیر لو ﴿۱۰۶﴾ اور ﷲ چاہتا تو وہ شرک نہیں کرتے، اور ہم نے تمہیں ان پر نگہبان نہیں کیا۔ اور نہ تم ان پر وکیل (حاکمِ اعلیٰ) ہو۔ ﴿۱۰۷﴾
آخرکار نبی کی ذمہ داری صرف ﷲ کا پیغام پہنچانا ہے۔
***********************
قُرآن کے مطابق رسول ﷺ کی زندگی بہترین مثال۔
لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِىۡ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا ؕ ۩۔
[Q-33:21]
یقینًا تمہارے لئیے ﷲ کے رسول میں ایک بہتر نمونہ ہے، اس شخص کے لِئیے جو ﷲ اور قِیامت کے دِن پر یقین رکھتا ہو، اور وہ کثرت سے ﷲ کا ذکر کرتا ہو ﴿۲۱﴾۔
بیشک رسولؐ کی زِندگی ایک مُخلِص مومِن کی زِندگی تھی۔ کیونکہ اُن کی زِندگی کی بُنیاد قُرآن پر مُبنی تھی۔ اور اگر ہم بھی قُرآن کو اپنی زِندگی کی بُنیاد بنالیں۔ تو ہم بھی ایک مُخلِص مومِن بن سکتے ہیں۔ اور ﷲ تعالٰی کا وعدہ ہے کہ وہ اپنے مُخلِص بندؤں کو دُنیا اور آخرت دونوں جہاں میں عِزّت دیتا ہے۔
***********************
تمام لوگؤں کو قُرآن کی اطاعت کرنے کا حکم۔
يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ ۩۔
[Q-07:35]
اے اولادِ آدم۔ اگر تمہارے درمیان سے تمہارے پاس رسول آئیں، جو تمہیں میری آیتیں سنائیں۔ تو جو شخص ڈرے گا، اور اپنی اصلاح کرے گا، (عدالت کے دِن) ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا، اور نہ وہ غمغین ہونگے ﴿۳۵﴾۔
كَمَآ اَرۡسَلۡنَا فِيۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيۡکُمۡ وَيُعَلِّمُکُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِکۡمَةَ وَيُعَلِّمُكُمۡ مَّا لَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ؕۛ ۩۔
[Q-02:151]
جیسا کہ ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا، جو تمہیں ہماری آیتیں پڑھکر سُناتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے۔ اور تمہیں کتاب (قُرآن) اور دانائی سکھاتا ہے، اور تمہیں وہ سِکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے ﴿۱۵۱﴾۔
قَدۡ جَآءَكُمۡ بَصَآٮِٕرُ مِنۡ رَّبِّكُمۡ ۚ فَمَنۡ اَبۡصَرَ فَلِنَفۡسِهٖ ۚ وَمَنۡ عَمِىَ فَعَلَيۡهَا ؕ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِحَفِيۡظٍ ۩۔
[Q-06:104]
اے محمدﷺ! ان سے کہہ دو کہ۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے [روشن] دلیلیں پہنچ چکی ہیں۔ تو جس نے انضمام کِیا، اس نے اپنا بھلا کیا، اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے حق میں برا کیا۔ اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں ﴿۱۰۴﴾۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ الرَّسُوۡلُ بِالۡحَـقِّ مِنۡ رَّبِّكُمۡ فَاٰمِنُوۡا خَيۡرًا لَّـكُمۡ ؕ ۩۔
[Q-04:170]
اے لوگو! پیغمبر تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق بات لے کر آئے ہیں۔ تو ان پر ایمان لاؤ۔ اِسی میں تمہارے لِئیے خیر ہے ۔﴿۱۷۰﴾۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالۡكِتٰبِ الَّذِىۡ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَالۡكِتٰبِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيۡدًا ۩۔
[Q-04:136]
اے ایمان والو! ﷲ اور اس کے رسول پر یقین لاؤ، اور اس کتاب پر بھی جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہےاور اُن کِتابوں پر بھی جو پہلے نازل کی تھی۔ اور جو کوئی ﷲ کا انکار کریگا، اور اس کے فرشتوں کا، اور اس کے رسولوں کا، اور قیامت کے دن کا، تو وہ شخص بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا ﴿۱۳۶﴾۔
اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ۩۔
[Q-07:03]
جو کِتاب تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے اس کا اتباع کرو۔ اور ﷲ کے ساتھ دوسرے اولِیأ کو شریک نہ کرو۔ تم لوگ بہت کم نصیحت مانتے ہو ﴿۳﴾۔
**********************
ﷲ اُمّتوں اور پیغمبروں، دونوں سے پیغامِ توحید کی ترسیل کے بارے میں سوال کریگا۔
وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِنَ النَّبِيّٖنَ مِيۡثَاقَهُمۡ وَمِنۡكَ وَمِنۡ نُّوۡحٍ وَّاِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى وَعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ ࣕ وَاَخَذۡنَا مِنۡهُمۡ مِّيۡثاقًا غَلِيۡظًا ۙ ۩۔ لِّيَسۡئَلَ الصّٰدِقِيۡنَ عَنۡ صِدۡقِهِمۡۚ وَاَعَدَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا اَ لِيۡمًا ۩۔
[Q-33:7-8]
اور جب ہم نے انبیأ سے عہد لیا اور [خصوصًا] آپؐ سے، اور نوحؑ سے، اور ابراہیمؑ سے، اور موسیٰؑ سے اور مریم کے بیٹے عیسیٰؑ سے۔ اور اُن سے مضبوط عہد لِیا ﴿۷﴾ تاکہ [عدالت کے دِن] سچ کہنے والوں سے اُن کی سچائی ثابِت کرے۔ اور اس نے کافروں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ﴿۸﴾۔
فَلَنَسۡــَٔــلَنَّ الَّذِيۡنَ اُرۡسِلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَـنَسۡـَٔـــلَنَّ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۙ ۩۔ فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيۡهِمۡ بِعِلۡمٍ وَّمَا كُنَّا غَآٮِٕبِيۡنَ ۩۔
[Q-07:6-7]
جِن لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے گئے ہم ان سے ضرور پوچھینگے۔ اور پیغمبروں سے بھی ضرور پوچھیںنگے ﴿۶﴾ پھر ہم اپنے علم کی بِنا پر اُن کے حالات بیان کر دیںنگے۔ اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے ﴿۷﴾۔
روزِ عدالت کے دِن جب تمام لوگ زِندہ کِئے جاینگے۔ تین صفّوں میں موجود ہونگے۔ پہلی صفّ بُلند مرتبہ والے مومِنوں کی ہوگی اور شاید اِسی صفّ میں انبیأ بھی موجود ہونگے۔ کیونکہ عدالت کے دِن انبیأ کی موجودگی کئی آیات سے ثابِت ہے مگر اُن کی الگ سے صفّ ثابِت نہیں ہے۔ ہاں قُرآن میں ایک جگہ ﷲ فرماتا ہے۔۔۔۔
ﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے والے لوگ قِیامت کے دِن انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگوں کے ساتھی ہونگے۔ (قُ-04: 69-70)۔
دوسری صفّ مومِنوں کی ہوگی۔ اور تیسری صفّ سِیاہ رنگ والے گُنہگاروں کی ہوگی۔ اب یہاں تیسری صفّ والے سوال اُٹھاینگے کہ یا رَب بیشک تُو رب ہے۔ مگر ہمیں دُنیا میں تیرا پیغام نہیں مِلا۔ ورنہ ہم بھی تیری ہی عِبادت کرتے۔ اِس سے انبیأ کی پیغامِ توحید کی ترسیل اور اُنکے مقصد پر سوال کھڑا ہو جایٔگا۔ یعنی اُن پر جو وہی نازِل کی گئ، وہ انہونے سچّایئ کے ساتھ لوگؤں تک نہیں پہنچائی۔
اُس دِن ﷲ تعالٰی کِسی کو مایوس نہیں لوٹایٔگا۔ سب کو مطمئِن کِیا جایٔگا۔ کِسی پر ذرَّہ برابر ظُلم نہیں ہوگا۔ اِسی لِئیے ﷲ فرماتا ہے! اور پھر ہم اپنے علم سے ان کے حالات بیان کریںنگے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے۔ (قُ-07: 07)۔ اور تب انبیأ کہینگے! اے میرے رب! ہم نے اپنا فرض بخوبی نِبھایا، باقی تُو بہتر جانتا ہے۔ اور تب دوسری وَ تیسری صفّ والے گواہی دینگے! ہاں بیشک انبیأ نے تیرا پیغام ہم تک پہنچایا تھا۔ ہم نے اُن پر بھروسہ کِیا اور تیری بندگی کی۔ اور یہ ظالِم ہم پر اور انبیأ پر ظُلم کرتے رہے۔
اِس موضوں پر وسیع معلومات قُرآن کی روشنی میں اِنشأﷲ مُستقبِل میں لیکر حاضِر ہونگے۔ دُعا کی درکار ہے۔
*********************
ہمارا نظامِ انصاف ﷲ اور رسول کے مطابق ہونا چاہیے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡـعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡـعُوا الرَّسُوۡلَ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡۚ فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ فَرُدُّوۡهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَـوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا ۩۔
[Q-04:59]
اے مومنو! ﷲ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور اُن کی جو تم میں سے صاحِبِ حُکومت ہیں۔ اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو جاۓ تو، اور اگر ﷲ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو، اُس کو ﷲ اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو ۔ یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی اچھا ہے ﴿۵۹﴾۔
*********************
ہر مومن مرد اور عورت پر ﷲ اور رسول کے حکم لازم۔
وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ وَّلَا مُؤۡمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اَمۡرًا اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ مِنۡ اَمۡرِهِمۡ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِيۡنًا ۩۔
[Q-33:36]
اور کِسی مومن مرد یا عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ! جب ﷲ اور اس کا رسول کوئی امر مقرر [فیصلہ]کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی ﷲ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرتا ہے، وہ صریح گمراہ ہوگیا ﴿۳۶﴾۔
قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۩۔ قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ ۩۔
[Q-03:31-32]
اے نبی۔ کہہ دو! کہ اگر تم ﷲ سے مُحبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ ﷲ بھی تم سے مُحبت رکھیگا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور ﷲ بخشنے والا مہربان ہے ﴿۳۱﴾ کہہ دو! کہ ﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر نہ مانیں تو خدا بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا ﴿۳۲﴾۔
بیشک ہر مومِن پر فرض ہے کہ وہ ﷲ اور رسول کے حُکموں کی تعمیل کریں۔ اب تک کے مُطالعہ سے یہ بات صاف ہو چُکی ہے کہ ﷲ کے رسول کا ہر کام ہر فیصلہ قُرآن پر مُبنی تھا۔ اب جبکہ ﷲ کے رسول دراز مُدّت سے ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ تو بتایٔں؟ کیا ہمیں رسول کی سُنّتوں اور حدیثوں پر عمل کرنا چاہیے، کہ جہاں مِلاوٹ کے اِمکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ یا قُرآن پر عمل کرنا چاہیے۔ کہ جِس کی حِفاظت کا ذِمہ خود ﷲ کے پاس ہے۔ اگلی دو آیات پر غور فرمائیے۔۔۔۔
اَ لَّذِيۡنَ يَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِىَّ الۡاُمِّىَّ الَّذِىۡ يَجِدُوۡنَهٗ مَكۡتُوۡبًا عِنۡدَهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ وَالۡاِنۡجِيۡلِ ؗ يَاۡمُرُهُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهٰٮهُمۡ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبٰتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيۡهِمُ الۡخَبٰۤٮِٕثَ وَيَضَعُ عَنۡهُمۡ اِصۡرَهُمۡ وَالۡاَغۡلٰلَ الَّتِىۡ كَانَتۡ عَلَيۡهِمۡ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِهٖ وَعَزَّرُوۡهُ وَنَصَرُوۡهُ وَ اتَّبَـعُوا النُّوۡرَ الَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ مَعَهٗ ۤ ۙ اُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ۩۔
[Q-07:157]
جو لوگ اُس رسول[مُحمّدؐ] کی پیروی کرتے ہیں جو نبی اُمّی ہیں۔ جسے وہ اپنے پاس موجود توریت اور انجیل میں لِکھا ہوا پاتے ہیں ۔ وہ انہیں نیک کام کرنے کا حکم دیتے ہیں اور برے کاموں سے روکتے ہیں۔ اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام کرتے ہیں اور ان [کے سرؤں] سے اُن کے بوجھ اور[گردنؤں] سے طوق اتارتے ہیں۔ تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی حمایت کی اور انہیں مدد دی۔ اور جو نور [قرآن] اُن کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی۔ وہی فلاح پانے والے ہیں ﴿۱۵۷﴾۔
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ جَمِيۡعَاْ ۨالَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ ࣕ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهِ النَّبِىِّ الۡاُمِّىِّ الَّذِىۡ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَكَلِمٰتِهٖ وَاتَّبِعُوۡهُ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ ۩۔
[Q-07:158]
کہہ دو! اےلوگو میں تم سب کی طرف اُس ﷲ کا رسول ہوں۔ جو آسمانوں اور زمین کا مالِک ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ اِس لِیے ایمان لاؤ اُس ﷲ پر ، اور اس کے رسول نبی اُمّی [محمّدؐ] پر۔ جو ایمان رکھتا ہے ﷲ پر اور اس کے تمام کلام پر ۔ اُن نبی کی پیروی کرو، تاکہ تم ہدایت پاؤ ﴿۱۵۸﴾۔
ﷲ تعالٰی صاف – صاف بیان کرتے ہیں کہ مُحمّدؐ بھی قُرآن پر ایمان رکھتے ہیں۔ اور اُسی کی پیروی کرتے ہیں۔
اِس باب کو مزید پڑھنے اور سمجھنے کے لِئیے click on this Link
********************
جو لوگ ﷲ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔
وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَعَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيۡقِيۡنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰلِحِيۡنَ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓٮِٕكَ رَفِيۡقًا ؕ ۩۔ ذٰ لِكَ الۡـفَضۡلُ مِنَ اللّٰهِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ عَلِيۡمًا ۩۔
[Q-04:69-70]
اور جن لوگؤں نے ﷲ اور اس کے رسول مُحمّدؐ کی اطاعت کی۔ وہ[قیامت کے دِن] اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر ﷲ نے بڑا فضل کیا۔ یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ۔ اور یہ اچھے ساتھی ہیں ﴿۶۹﴾ یہ ﷲ کا فضل ہوگا۔ اور ﷲ جو صاحِب عِلم ہے وہی کافی ہے ﴿۷۰﴾۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَ ۚ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ ۩۔
[Q-57:19]
اور جو لوگﷲ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں۔ جو اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شاہد (گواہ) ہیں۔ ﷲ کے پاس ان کے لیے ان کا اجر اور ان کی روشنی ہوگی، اور جنہوں نے کفر کیا اورہماری آیتوں کو جھٹلایا، یہ لوگ دوزخی ہیں ﴿۱۹﴾۔
**********************
جو لوگ ﷲ اور رسول کی مُخالِفت کرتے ہیں۔
وَمَنۡ يُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَـهُ الۡهُدٰى وَ يَـتَّبِعۡ غَيۡرَ سَبِيۡلِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَنُصۡلِهٖ جَهَـنَّمَ ؕ وَسَآءَتۡ مَصِيۡرًا ۩۔
[Q-04:115]
اور جو شخص ھدایت کا رستہ [قرآن کا رستہ] معلوم ہونے کے بعد (ﷲ کے) پیغمبر کی مخالفت کرے اور مومنوں کے رستے کے سِوا دوسرے راستؤں کا اِنتخاب کرے۔ تو جدھر وہ چلتا ہے، ہم اسے ادھر ہی چلنے دیںنگ۔ اور جہنم میں داخل کریںنگے۔ اور وہ بہت بُری جگہ ہے ﴿۱۱۵﴾۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ كُبِتُوۡا كَمَا كُبِتَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ وَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ ؕ وَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ۚ ۩۔
[Q-58:5]
بے شک جو لوگﷲ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں۔ جبکہ ہم نے تو صاف-صاف آیتیں نازل کر دی ہیں۔ ایسے لوگ ذلیل کیے جائینگے۔ جس طرح ذلیل کیے گئے وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے۔ اور منکروں کے لیے ذلت والا عذاب ہوگا۔﴿۵﴾۔
************************
قُرآن ہی اسلام کا صحیح راستہ ہے۔
وَالَّذِىۡ جَآءَ بِالصِّدۡقِ وَصَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ ۩۔ لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ ؕ ذٰ لِكَ جَزٰٓؤُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۚ ۩۔
[Q-39:33-34]
اور [محمّدؐ] جو سچی بات لاۓ (یعنی قرآن) ۔ اور جِن(لوگؤں نے) اِس کی تصدیق کی وہی مُتّقی ہیں ﴿۳۳﴾ ان کے لیے ہر شٔے ان کے رب کے پاس موجود ہوگی، جو وہ چاہیں گے ۔ نیکو کارو ں کا یہی جزا ہے ﴿۳۴﴾۔
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ ۩۔ اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۩۔
[Q-64:12-13]
اور ﷲ کا حکم (یعنی قرآن) مانو اور رسول کا حکم (یعنی قرآن) مانو، پھر اگر تم منہ پھیرلو۔ تو جان لو! کہ ہمارے رسول پر صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ﴿۱۲﴾ ﷲ ہی ہے جِس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور مومِنؤں کو ﷲ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے ﴿۱۳﴾۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَلَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَـكُمۡ ۩۔
[Q-47:33]
اے ایمان والو ﷲ کے حُکم (یعنی قرآن) مانو۔ اوراس کے رسول کے حُکم (یعنی قرآن) مانو۔ اور اپنے اعمال کو ضائع نہ کرو ﴿۳۳﴾۔
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ۩۔
[Q-73:19]
بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے۔ سو جو چاہے (اس کے ذریعہ) اپنے رب کی طرف راہ بنالیں ﴿۱۹﴾۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوۡا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّهُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡۙ كَفَّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَاَصۡلَحَ بَالَهُمۡ ۩۔
[Q-47:2]
جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے۔ اور جو (کتاب) آپ محمدؐ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے۔ جو کہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے۔ تو ان (لوگؤں) سے ان کے گناہ دور کردیگا، اور ان کی حالت بھی دُرُست کر دیگا ﴿۲﴾۔
فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالنُّوۡرِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلۡنَاؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ ۩۔ يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ الۡجَمۡعِ ذٰ لِكَ يَوۡمُ التَّغَابُنِ ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیْمُ ۩۔
[Q-64:8-9]
پس ﷲ اوراس کے رسول پر اور اس نور (یعنی قرآن) پرجو ہم نے (نبی پر) نازل کِیا، ایمان لاؤ۔ اور ﷲ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر ہے ﴿۸﴾ جس دن جمع ہونے کے دن تمہیں جمع کِیا جایٔگا۔ وہ دن ہار وَ جیت (حِساب) کا ہے اور جو کوئی ﷲ پر ایمان لایٔگا، اور نیک عمل کریگا، (جمع ہونے کے دن ) ﷲ اس سے اس کی برائیاں دور کر دیگا، اور اسے بہشت میں داخل کریگا، جس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی۔ یہ لوگ ہمیشہ اِس میں رہینگے، یہ بڑی کامیابی ہے ﴿۹﴾۔
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالۡحَقِّ ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَلِنَفۡسِهٖ ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَا ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ ۩۔
[Q-39:41]
بے شک ہم نے لوگو ں کے لیے آپ پر یہ کتاب حق کے ساتھ اُتاری ہے۔ پھر جو ھدایت پر آیا، سو اپنے لیے۔ اور جو گمراہ ہوا، سو وہ گمراہ بھی اپنے برے کے لیئے ہوا۔ اور آپ ان کے ذمہ دار (وکیل) نہیں ہیں ﴿۴۱﴾۔
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِجَـبَّارٍ ࣞ فَذَكِّرۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مَنۡ يَّخَافُ وَعِيۡدِ ۩۔
[Q-50:45]
ہم جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں۔ اور آپ کو اُن پر زبردستی کرنے کا اختیار نہیں۔ آپ قرآن سے صِرف اُس کو نصیحت کیجیئے، جو میرے عذاب سے ڈرتا ہو ﴿۴۵﴾۔
*********************
ﷲ نبی کو حکم دیتا ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔
قُلۡ سُبۡحَانَ رَبِّىۡ هَلۡ كُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا ۩۔ وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَهُمُ الۡهُدٰٓى اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوۡلًا ۩۔ قُلْ لَّوۡ كَانَ فِى الۡاَرۡضِ مَلٰۤٮِٕكَةٌ يَّمۡشُوۡنَ مُطۡمَٮِٕنِّيۡنَ لَـنَزَّلۡنَا عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَـكًا رَّسُوۡلًا ۩۔
[Q-17:93-95]
کہہ دو میرا رب پاک ہے، میں تو فقط ایک رسول (حکم پہنچانے والا) انسان ہوں ﴿۹۳﴾۔ اورلوگوں کو ایمان لانے سے کِس چیز نے روکا ہے، جبکہ ان کے پاس ہدایت کی کُنجی (قُرآن) آ گئی۔ کہنے لگے کیا ﷲ نے آدمی کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ ﴿۹۴﴾۔ کہہ دو! اگر زمین پر اِطمینان سے فرِشتے چلتے پِھرتے ہوتے۔ تو بیشک ہم آسمان سے ان پر فرشتہ ہی رسول بنا کر بھیجتے ﴿۹۵﴾۔
وَاَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَ ۩۔
[Q-27:92]
اور کہہ دو۔ کہ قرآن پڑھا کرو۔ تو جو شخص سچّی راہ اختیار کرتا ہے، تو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ! میں تو صِرف نصیحت کرنے والا ہوں ﴿۹۲﴾۔
فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ۩۔ وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِ الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ۩۔
[Q-30:52-53]
بے شک آپؐ نہ ہی مُردوں کو اور نہ ہی اُن بہروں کو دعوت دین سنا سکتے ہیں، جو پیٹھ پھیر کر چلے جائیں ﴿۵۲﴾۔ اور نہ ہی تم (آنکھوں والے) اندھوں کوان کے بھٹک جانے کے بعد ہدایت پر لا سکتے ہو۔ تم تو بس انہیں لوگوں کو سنا سکتے ہو، جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔ سو وہی مسلم ہیں ﴿۵۳﴾۔